ممبئی،28جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ممبئی اور اس کے مضافات میں بدھ کو مسلسل چوتھے دن بارش ہو رہی ہے جس سے صبح کچھ دیر کے لئے وسطی ریلوے کی ہاربر لائن پر مقامی ریلوے خدمات روکنی پڑیں۔پولیس نے بتایا کہ شہر میں کل رات بھاری بارش کی وجہ سے ایک گاڑی پر درخت گر گیا جس سے ایک جوڑا اس میں پھنس گیا جبکہ آج صبح قلابہ میں سمندر سے ایک شخص کو بچایا گیا۔وسطی ریلوے کے سینئر افسر تعلقات عامہ اے کے جین نے کہا کہ مسلسل بارش کی وجہ سے مانکھرد اور گووڈی مضافات سٹیشنوں کے درمیان پٹریوں پر مٹی دھنس گئی جس ممبئی کے چھترپتی شیواجی ٹرمینل اور رائے گڑھ ضلع کے پنویل کے درمیان ہاربر لائن پر قریب آدھے گھنٹے تک ریلوے خدمات متاثررہیں۔جین نے کہا کہ ہماری ٹیم فوری طور پر حرکت میں آئی اور صبح قریب 8:54تک راستے پر سے رکاوٹوں کوہٹایاگیا۔انہوں نے کہا کہ بعد میں ریل خدمات بحال کر دی گئی،اگرچہ ٹرین کی رفتار کم رکھنے کی وجہ سے بہت سی ٹرین مقررہ وقت سے تاخیرسے چل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی لائن پر کسی بھی مضافات اسٹیشن پرپانی جمع ہونے کی کوئی رپورٹ نہیں ہے۔
ممبئی کے مقامی باڈی کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ کے اہلکار کے مطابق، گزشتہ 24گھنٹے میں قلابہ آبزرویٹری نے 63ملی میٹر اور سانتا کروز نے 51.1ایم ایم بارش درج کی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں سڑک ٹریفک اور مغربی ریلوے خدمات پر کوئی بڑا اثر نہیں پڑا ہے۔افسر نے کہا کہ آج دوپہر 3:23پر 4.6میٹر اونچی لہر اٹھنے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ممبئی سمیت پورے شمالی کونکن علاقے میں جمعہ تک بھاری بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ممبئی پولیس کی ترجمان رشمی کراندکر نے کہا کہ کل رات قریب 8:05بجے این ایم جوشی مارگ پر تین گاڑیوں پر ایک بڑا درخت گر گیا۔ان میں سے ایک گاڑی میں ایک جوڑا پھنس گیا۔دمکل اہلکار نے سڑک پر سے درخت کو ہٹا دیا اور ٹریفک بحال کردیا گیا۔